ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: کووڈ ماہرین کمیٹی کی صلاح کے بعد ہی اسکول میں کلاسوں کی شروعات : وزیر تعلیم بی سی ناگیش

ہوناور: کووڈ ماہرین کمیٹی کی صلاح کے بعد ہی اسکول میں کلاسوں کی شروعات : وزیر تعلیم بی سی ناگیش

Sun, 12 Sep 2021 20:19:01    S.O. News Service

ہوناور: 12؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اول جماعت کے طلبا کی طبعی تدریس کے لئے تیاریاں جاری ہیں، لیکن جب تک کووڈ ماہرین کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملتا، اسکول شروع نہیں کئے جائیں گے۔ ان باتوں کی  جانکاری ریاستی وزیر برائے تعلیم بی سی ناگیش نے دی۔

وہ یہاں تعلقہ کے بنگارمکی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نےبتایا کہ اگلے تعلیمی سال سے نئی قومی تعلیمی پالیسی کےمطابق تدریس شروع کئے جانےکی کوششیں جاری ہیں۔ نئی تعلیمی قومی پالیسی کو لے کر کانگریس کی  مخالفت پر وضاحت کرتےہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ کستوری رنگن جیسے ماہروں کے ذریعے تیار کردہ پالیسی کی ڈی کے شیوکمار اور سدرامیا مخالفت کررہےہیں۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ  من موہن سنگھ کےلئے 10برسوں تک صلاح کار کے طورپر کام کرنےو الی شخصیت کی تنقید کی جارہی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کستوری رنگن جب من موہن سنگھ کے ساتھ تھے تو صحیح تھے، لیکن جب وہاں سےنکلے تو آر ایس ایس کے ہوگئے کیا؟۔

نصابی کتب کی تشکیل اور جانچ کمیٹی کی نامزدگی کو لےکر کانگریس لیڈران کےعدم اطمینان پر انہوں نےکہاکہ بی جے پی والے کچھ کریں تو اس کی تنقید کرنا کانگریس کی خراب روایت رہی ہے، کانگریس کو صرف اقتدار کرنا ہی معلوم ہے انہیں حزب مخالف کا رویہ پتہ ہی نہیں ، ہر طرف ذات پات، دھرم کو آڑے لاتےہیں۔ 2015میں نافذ کئے گئے نصاب کی جانچ کے لئے کانگریس نے 2017میں کیوں کمیٹی بنائی؟بچوں کے لئے نصاب صحیح ہے یا نہیں اس کی جانچ کے لئے جانچ کمیٹی تشکیل دئیے جانےکی بات کہی۔


Share: